
قومی
سیکیورٹی فورسز کی بنوں میں کامیاب کارروائی، 22 خوارج ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے بھارت کی پشت پناہی سے تعلق رکھنے والے فتنۂ خوارج کے 22 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
علاقے میں سرچ اور صفائی کا عمل جاری ہے تاکہ کسی بھی بھارتی سرپرستی میں چھپے مزید خوارج کا خاتمہ کیا جا سکے۔ "عزمِ استحکام” کے تحت جاری بے رحمانہ انسدادِ دہشت گردی مہم، جو کہ نیشنل ایکشن پلان کی منظوری یافتہ فیڈرل ایپکس کمیٹی کا ویژن ہے، پوری شدت کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے تاکہ ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔
URL کاپی ہو گیا











