بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدر اور وزیراعظم کا خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے اتحاد پر زور

اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خواتین کے حقوق کے تحفظ اور صنفی بنیاد پر تشدد کے مکمل خاتمے کے لیے قومی عزم کی تجدید کی ہے۔

خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں، دونوں رہنماؤں نے حکومتی اداروں، سول سوسائٹی اور مقامی کمیونیٹیز سے مطالبہ کیا کہ وہ خواتین پر تشدد کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید تیز کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ متعلقہ قوانین صرف بنائے ہی نہ جائیں بلکہ مؤثر انداز میں نافذ بھی ہوں۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ خواتین اور بچیوں کو تعلیم، ہنر مندی اور مالی خودمختاری کے مواقع فراہم کرنا تشدد کے چکر کو توڑنے کی بنیادی شرط ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا آئین خواتین کی حرمت اور احترام کی ضمانت دیتا ہے اور انہیں مساوی حقوق فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے تشدد کا شکار خواتین کے لیے ادارہ جاتی معاونت فراہم کرنے کے حکومتی اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔

اشتہار
Back to top button