بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور مالدیپ کا  تعاون بڑھانے پر اتفاق 

پاکستان اور مالدیپ نے دوطرفہ تعاون کو گہرا کرنے، تجارتی شراکت داری، رابطوں اور ماحولیاتی لچک میں اضافہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ بات پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار اور مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ خلیل کے درمیان برسلز میں چوتھے یورپی یونین انڈو پیسیفک وزارتی فورم کے دوران ملاقات میں طے پائی۔دونوں فریقین نے باقاعدگی سے رابطے میں رہنے کی اہمیت پر زور دیا، بشمول کثیرالجہتی پلیٹ فارمز کے ذریعے، تاکہ مشترکہ ترجیحات کو آگے بڑھایا جا سکے۔

اشتہار
Back to top button