بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاک بحریہ نے سمندری تاریخ میں ایک اور سنگِ میل حاصل کر لیا

پاک بحریہ نے پاکستان کی سمندری تاریخ میں ایک اور اہم سنگِ میل حاصل کیا ہے، جس کے تحت پہلی بار ماحول دوست سمندری ایندھن کی بڑے پیمانے پر تیاری اور کراچی پورٹ سے فراہمی ممکن ہو گئی۔یہ کامیابی وزیراعظم کی سمندری امور کی ٹاسک فورس اور دیگر اہم سرکاری اداروں کے ہم آہنگ اقدامات کی بدولت حاصل ہوئی۔
ماحول دوست، بہت کم سلفر والا سمندری ایندھن کی مقامی پیداوار اور باقاعدہ فراہمی کے ساتھ، پاکستان نے پہلی بار بین الاقوامی میرین آرگنائزیشن (IMO) کے معیار کو سمندری اور توانائی کے شعبے میں پورا کیا ہے، جو ملک کی توانائی کی پیداوار کے لیے بھی ایک اہم سنگِ میل ہے۔

اشتہار
Back to top button