بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس، جسٹس امین الدین خان نے آج (جمعہ) اسلام آباد میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر آصف علی زرداری نے ان سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف، وفاقی وزرائ، اراکین پارلیمنٹ سمیت دیگر اعلیٰ حکا م نے شرکت کی۔

اشتہار
Back to top button