بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سینیٹ نے پاک آرمی،ایئرفورس،پاک نیوی ترمیمی بل منظورکرلئے

سینیٹ نے آج (جمعہ) پاکستان آرمی ترمیمی بل 2025، پاکستان ایئر فورس ترمیمی بل 2025، پاکستان نیوی ترمیمی بل 2025 اور سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل 2025 منظور کر لئے ہیں ۔سینیٹ کو بتایا گیا کہ موجودہ حکومت نے تجارتی تنازعات کے حل کیلئے ایک مؤثر اور شفاف طریقہ کار فراہم کرنے کی غرض سے تجارتی تنازعات کے حل کاکمیشن قائم کیا ہے۔وزیر تجارت جام کمال خان نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان کو بتایا کہ کمیشن کی کارکردگی کو مؤثر بنانے کے لیے متنوع پس منظرسے وابستہ پیشہ ورانہ اہلیت کے حامل افراد کو تعینات کیا گیا ہے۔وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے ایوان کو بتایا کہ حکومت ٹیکس کا دائرہ کار وسیع کرنے پر توجہ دے رہی ہے اور ہماری کوشش ہے کہ ٹیکس کا مساوی نظام ہو اور تمام شعبے اس میں اپنا حصہ ڈالیں۔

اشتہار
Back to top button