بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عالمی بینک کی موسمیاتی تبدیلی کے منصوبوں کے لیے پنجاب حکومت کو تعاون کی یقین دہانی 

ورلڈ بینک کی عالمی ڈائریکٹر برائے ماحولیاتی تبدیلی، ویلیری ہکی، نے پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کی کوششوں کو سراہا اور صوبے میں جاری ماحول دوست اقدامات کی تعریف کی۔

برازیل میں ہونے والی ایک ملاقات کے دوران، ویلیری ہکی نے کہا کہ پنجاب نے ماحولیاتی پالیسیوں اور منصوبوں کے ذریعے نہ صرف مقامی بلکہ عالمی سطح پر ماحولیات کے تحفظ میں مثبت مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ کے COP30 میں کیے گئے بیانات کی بھی حمایت کی اور کہا کہ پنجاب کا وژن اور اقدامات عالمی ماحولیاتی اہداف کے مطابق ہیں۔

ورلڈ بینک نے صوبائی حکومت کو ہوا کے معیار، شہری ٹرانسپورٹ کے جدید اور ماحول دوست نظام، جنگلات کاری، زمین کے تحفظ اور جنگلی حیات کے تحفظ کے منصوبوں میں مکمل تکنیکی اور مالی تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ویلیری ہکی نے کہا کہ یہ تعاون نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان کے دیگر صوبوں میں ماحولیاتی منصوبوں کی کامیابی کے لیے بھی اہم ثابت ہوگا۔

اشتہار
Back to top button