بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ماحول دوست انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے گرین بلڈنگ کوڈز تیار کر لیے ہیں، احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک میں ماحول دوست انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے گرین بلڈنگ کوڈز تیار کر لیے ہیں۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے قدرتی وسائل پر مبنی تعمیراتی مواد کے استعمال کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر نے نجی شعبے سمیت تمام مقامی ترقیاتی اداروں پر زور دیا کہ وہ بڑے شہری مراکز میں بالخصوص گرین بلڈنگ منصوبوں کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کیے جا سکیں۔احسن اقبال نے کہا کہ گرین بلڈنگز فطرت پر مبنی حل فراہم کرتی ہیں جو نہ صرف توانائی کے مؤثر استعمال کو یقینی بناتی ہیں بلکہ ماحول کے تحفظ میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

اشتہار
Back to top button