بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

گورنر خیبرپختونخوا کا پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور

 گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔وہ آج پشاور میں پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر سے ملاقات کر رہے تھے۔

گورنر نے کہا کہ امریکہ پاکستان کا قابلِ اعتماد ترقیاتی شراکت دار ہے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش رکھتا ہے۔امریکی ناظم الامور نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے تسلسل کے عزم کا اعادہ کیا، خصوصاً خیبر پختونخوا کے عوام کی خوشحالی کے لیے مشترکہ کاوشوں پر زور دیا۔

اشتہار
Back to top button