
قومی
پاکستان کا جنوبی سوڈان میں استحکام کے لیے نئے سیاسی مذاکرات پر زور
اقوام متحدہ میں پاکستان نے جنوبی سوڈان میں استحکام کے لیے نئے سیاسی مذاکرات اور امن معاہدے پر مکمل عمل درآمد پر زور دیا ہے۔یہ بات اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر عاصم افتخار احمد نے جنوبی سوڈان کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔سفیر عاصم افتخار احمد نے سیاسی وابستگی، قیام امن اور انسانی ضروریات کے لیے تعاون برقرار رکھنے میں سلامتی کونسل اور بین الاقوامی برادری کے اہم کردارپر زور دیا۔











