
قومی
وزیر اطلاعات کی وانا میں تاریخی آپریشن کرنے پر پاک فوج کی تعریف
وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے وانا میں طلبا کو بچانے کیلئے تاریخی آپریشن کرنے پر پاک فوج کی تعریف کی ہے۔آج پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وانا میں پاک فوج نے 500 سے زیادہ طلباء کو بازیاب کیا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے اس تاریخی آپریشن کو دنیا یاد رکھے گی اور وانا آپریشن دنیا کی ملٹری اکیڈمیوں میں پڑھایا جائے گا۔
27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے وزیراطلاعات نے کہا کہ یہ ترمیم اگر پیش کی گئی تو ضرور منظو ر ہوگی۔انہوں نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کاش اپوزیشن اس ترمیم پر سیر حاصل گفتگو اور شق وائز بحث کرتی۔ انہوں نے کہا کہ بل پڑھے بغیر شورو غل کرنے اور بیانیہ بنانے سے کچھ فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔











