
قومی
سپیکر قومی اسمبلی کا حکومت اپوزیشن مذاکرات کی سہولت فراہم کرنے پر آمادگی کا اظہار
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایک بار پھر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کی سہولت فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔آج قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی کے بیان کا جواب دیتے ہوئے سپیکر نے زور دیتے ہوئے کہ آگے بڑھنے کا واحد راستہ مل بیٹھ کر مسائل حل کرنے پر منحصر ہے اور اس حوالے سے ان کی پیشکش کو قبول کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی یاد دلایا کہ وزیراعظم نے بارہا اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔
ایوان میں 27ویں آئینی ترمیم پر بحث جاری ہے۔اس سے قبل اجلاس کے آغاز پرسپیکر نے اسلام آباد اور وانا میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ریاستی اداروں کے عزم کو سراہا۔بعد میں ایوان نے دہشت گردی کی کارروائیوں میں جام شہادت نوش کرنے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کی۔











