
قومی
پاکستان کینیڈا کے ساتھ تعلقات کی مزید مضبوطی کا خواہش مند ہے:وزیراعظم
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کے کینیڈا کی تعمیر و ترقی میں گراں قدر کردار کو سراہا ہے، جو دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی مضبوطی کیلئے پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔وہ پاکستان میں کینیڈا کے نئے تعینات ہونے والے ہائی کمشنر طارق علی خان سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے کینیڈین ہائی کمشنر کو تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی تعیناتی کے دوران پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔شہباز شریف نے کینیڈین قیادت کیلئے خیر سگالی کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کینیڈا کے ساتھ تعلقات کی مزید مضبوطی کا خواہش مند ہے۔اس موقع پر کینیڈین ہائی کمشنر نے گرمجوشی سے استقبال کرنے پر وزیر اعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا۔











