
قومی
ترکیہ، آذربائیجان صدور سے ملاقات نتیجہ خیزثابت ہوئی،وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ ترکیہ اورآذربائیجان کے صدورسے ملاقات پر انہیں انتہائی خوشی ہوئی ہے اور ان سے پاکستان کے تاریخی اورگہرے دوستانہ تعلقات میں وسعت لانے کے حوالے سے انتہائی نتیجہ خیزبات ہوئی ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پرایک پیغام میں انہوں نے کہاکہ باکو کی عظیم الشان فتح پریڈ کا مشاہدہ کرنااعزاز کی بات ہے جو آذربائیجان کی جرات اوراتحاد کی مظہرہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاک فوج کے دستے کاآذربائیجان اورترکیہ کی افواج کے ہمراہ مارچ کا نظارہ اُن کے لئے قابل فخرتھا۔











