بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اتحادیوں کے ساتھ مشاورت جاری ہے: طارق فضل چوہدری

وزیرپارلیمانی امور ڈاکٹرطارق فضل چوہدری نے کہاہے کہ مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے اتحادیوں کے ساتھ مشاورت جاری ہے۔نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے تین مخصوص نکات پراتفاق کااظہارکیاہے۔انہوں نے کہاکہ جن باتوں پراتفاق ہوگا انہیں ترمیم میں شامل کیاجائے گا۔

ادھرسینیٹ اورقومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹیوں برائے انصاف وقانون کامشترکہ اجلاس آج ہوگا جس میں 27ویں ترمیمی بل 2025 کاجائزہ لیاجائے گا۔اجلاس کی صدارت سینیٹ اورقومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمین سینیٹرفاروق ایچ نائیک اوررکن قومی اسمبلی چودھری محمدبشیرورک کریںگے۔

 

اشتہار
Back to top button