
قومی
یومِ اقبال کے موقع پر مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب
لاہور میں شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی 148ویں سالگرہ کے موقع پر مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی سادہ مگر پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان نیوی سینٹرل پنجاب کے کمانڈر ریئر ایڈمرل سہیل احمد عظمی تھے۔ انہوں نے مزارِ اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔بعد ازاں انہوں نے پاکستان نیوی اور پاکستان رینجرز کے دستوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان نیوی کے چاق و چوبند دستے نے رسمی لباس میں مزارِ اقبال پر گارڈز کے فرائض پاکستان رینجرز سے سنبھال لیے۔
URL کاپی ہو گیا











