
پاکستان آرمی کی جانب سے خیبر پختونخوا میں مساجد کی تعمیر و بحالی کا کام مکمل
پاکستان آرمی نے خیبر پختونخوا کے عوام کے لیے مساجد کی تعمیر و مرمت کی صورت میں ایک مقدس تحفہ پیش کیا ہے۔اس سلسلے میں جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں اسپین مسجد کی تعمیر جولائی 2021 میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (جنوب) کی معاونت سے مکمل کی گئی۔
اس مسجد کا وسیع صحن اور خوبصورت ہال بیک وقت پانچ ہزار سے زائد نمازیوں کو عبادت کی سہولت فراہم کرتا ہے۔مسجد کے امام اور جنوبی وزیرستان کے عوام نے پاکستان آرمی کے اس اقدام پر دلی شکریہ ادا کیا۔
مزید برآں، باجوڑ ضلع میں مسجد سلیمان خیل اور مسجد عرب کی بحالی کا کام فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (شمال) نے مکمل کیا۔ یہ مساجد دہشت گردی کے واقعات میں تباہ ہو گئی تھیں۔طلبہ کی درخواست پر جامع مسجد فاروقِ اعظم کی تعمیر و مرمت یونیورسٹی آف ملاکنڈ میں کی گئی، جبکہ شمالی و جنوبی وزیرستان کے علاقوں میر علی، سراروغہ، لدھا اور مکین میں متعدد مساجد کی بحالی کے منصوبے بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔ان مساجد کی تعمیر و مرمت سے عوام اور پاکستان کی مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی اور بھائی چارے کے جذبے کو مزید فروغ ملا ہے۔
- 27ویں آئینی ترمیم سینیٹ میں پیش3 گھنٹے پہلے













