بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وفاقی وزیر برائے بحری امور  کی تمام بندرگاہوں کی کارکردگی بہتر بنانے پر زور

وزارتِ بحری امور نے شوگر اور سیمنٹ کی ترسیل کے عمل کو بہتر اور مؤثر بنانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں تاکہ پورٹ قاسم پر شوگر کارگو کے سست اخراج سے پیدا ہونے والی شدید بھیڑ کو ختم کیا جا سکے۔وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انور چوہدری کی زیر صدارت اجلاس میں صورتحال اور اس کے برآمدی سرگرمیوں پر اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنید انور چوہدری نے تمام بندرگاہوں کی آپریشنل استعداد کار میں بہتری پر زور دیا تاکہ کارگو کے ہموار اور بروقت اخراج کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے پورٹ قاسم اتھارٹی کو ہدایت دی کہ وہ اپنی یومیہ 4,000 سے 4,500 ٹن کی اخراجی صلاحیت کے مطابق شوگر اتارنے کے عمل کو مؤثر بنائے۔اجلاس میں وزیراعظم آفس کی ہدایات کا بھی جائزہ لیا گیا جن کے مطابق کراچی کی ٹرمینلز پر دباؤ کم کرنے کے لیے 60 فیصد تک شوگر درآمدات گوادر بندرگاہ کے ذریعے سنبھالنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اشتہار
Back to top button