بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

حکومت زرعی شعبے میں انقلاب لانے کے لیے پُرعزم ہے: رانا تنویر

وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ، رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت جدید علم اور عملی مہارتوں سے نوجوانوں کو بااختیار بنا کر زرعی شعبے میں انقلاب لانے کے لیے پُرعزم ہے۔وہ اسلام آباد میں وزیراعظم کے خصوصی کیپیسٹی بلڈنگ پروگرام کے تحت چین جانے والے 224 پاکستانی زرعی گریجویٹس کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

رانا تنویر حسین نے کہا کہ یہ اقدام وزیراعظم کے اس وژن کی عکاسی کرتا ہے جس کے تحت جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی اور بین الاقوامی تعاون کے ذریعے ایک جدید، اختراعی اور موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ زرعی شعبہ تشکیل دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں چین کی شاندار کامیابی پاکستان کے لیے ایک بہترین نمونہ ہے جس سے سیکھ کر ہم اپنے زرعی نظام کو مزید مضبوط بنا سکتے ہیں۔

اشتہار
Back to top button