
علامہ محمد اقبال کا 148واں یوم پیدائش اتوار کو قومی جذبے کے ساتھ منایا جائیگا
ملک بھر میں اتوار کے روز قومی شاعر ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 148واں یوم پیدائش اتوار کو قومی جذبے کے ساتھ منایا جائیگا ۔مشرق کے شاعر کے لقب سے مشہور علامہ اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔انہوں نے اپنی آفاقی شاعری اور سیاسی بصیرت کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کو بیدار کیا اور 1930 میں اپنے تاریخی خطبۂ الہٰ آباد میں قیامِ پاکستان کا تصور پیش کیا۔
علامہ اقبال کے اس خطبے نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک واضح سمت اور الگ قومی شناخت دی جس کی بنیاد پر قیامِ پاکستان ممکن ہوا۔اتوار کے روز لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوگی۔دوسری جانب، اسلام آباد میں ترکی کے سفارتخانے نے پاکستان کے قومی شاعر علامہ محمد اقبال کی سالگرہ کے موقع پر “محمد اقبال: مشرق کے عظیم شاعر” کے عنوان سے خصوصی تقریب منعقد کی۔تقریب کا آغاز “کامَن ہیروز” کے عنوان سے تصویری نمائش کے افتتاح سے ہوا۔











