اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے سرکلر ڈیٹ کی فنانسنگ کے لیے 1.225 کھرب روپے کے مجموعی پیکج میں سے 659 ارب روپے کے حکومتی ضمانتی نوٹ (گارنٹی) جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
یہ منظوری وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں دی گئی۔
یہ گارنٹی پاور ہولڈنگ لمیٹڈ کے قرضوں اور آزاد بجلی گھروں (آئی پی پیز) کو واجب الادا ادائیگیوں کے تصفیے کے لیے دی جا رہی ہے۔
اجلاس میں جوہری توانائی گھروں، سرکاری ملکیتی پاور پلانٹس، او جی ڈی سی ایل اور ایس این جی پی ایل سے متعلق ٹیرف کے تعین اور ادائیگیوں کی ایڈجسٹمنٹ کے فریم ورک پر بھی غور کیا گیا اور اتفاقِ رائے کیا گیا۔
ای سی سی نے ایک اور فیصلے میں ترسیلاتِ زر کے استحکام کو یقینی بنانے کے لیے بتدریج اور اعداد و شمار پر مبنی حکمتِ عملی کی منظوری دی تاکہ کسی بھی اچانک تبدیلی سے معیشت پر منفی اثرات نہ پڑیں۔
-
پاکستان اور یوگنڈا کا زرعی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار -
زرعی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں، رانا تنویر حسین -
پاکستان اور سویڈن کا اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ کے عزم کا اعادہ -
پیپسی کو پاکستان نے 29ویں پائیدار ترقی کانفرنس میں پائیداری کے شعبے میں دو اہم ایوارڈز جیت لیے -
اسحاق ڈار کا اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے پر زور -
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا
