بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

ای سی سی نے سرکلر ڈیٹ کی فنانسنگ کے لیے 659 ارب روپے کے حکومتی ضمانتی نوٹ کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے سرکلر ڈیٹ کی فنانسنگ کے لیے 1.225 کھرب روپے کے مجموعی پیکج میں سے 659 ارب روپے کے حکومتی ضمانتی نوٹ (گارنٹی) جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ منظوری وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں دی گئی۔

یہ گارنٹی پاور ہولڈنگ لمیٹڈ کے قرضوں اور آزاد بجلی گھروں (آئی پی پیز) کو واجب الادا ادائیگیوں کے تصفیے کے لیے دی جا رہی ہے۔

اجلاس میں جوہری توانائی گھروں، سرکاری ملکیتی پاور پلانٹس، او جی ڈی سی ایل اور ایس این جی پی ایل سے متعلق ٹیرف کے تعین اور ادائیگیوں کی ایڈجسٹمنٹ کے فریم ورک پر بھی غور کیا گیا اور اتفاقِ رائے کیا گیا۔

ای سی سی نے ایک اور فیصلے میں ترسیلاتِ زر کے استحکام کو یقینی بنانے کے لیے بتدریج اور اعداد و شمار پر مبنی حکمتِ عملی کی منظوری دی تاکہ کسی بھی اچانک تبدیلی سے معیشت پر منفی اثرات نہ پڑیں۔

اشتہار
Back to top button