
قومی
پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کی امریکی معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیا پال کپور سے ملاقات
امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے واشنگٹن ڈی سی میں امریکی معاون وزیر خارجہ برائے جنوبی و وسطی ایشیائی امور، پال کپور سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاک۔امریکا دوطرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے اور دونوں ممالک کو زیادہ محفوظ اور خوشحال بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر دونوں جانب نے قیادت کی سطح پر کیے گئے عزم کو عملی شکل دینے، اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں مسلسل روابط کے ذریعے پاک۔امریکا تعلقات کو ایک مضبوط اقتصادی و اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کے امکانات پر بھی گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیے
- 27ویں آئینی ترمیم سینیٹ میں پیش1 گھنٹہ پہلے
URL کاپی ہو گیا













