
قومی
احسن اقبال کا پاکستان کی آئی ٹی صلاحیتوں پر زور
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ ثقافتی تعلقات اور عوامی روابط پر مبنی ایک گہرا اور تاریخی رشتہ قائم ہے۔انہوں نے یہ بات لندن میں برطانیہ کے وزیر مملکت برائے تجارتی پالیسی کرس برائنٹ سے ملاقات کے دوران کہی۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، افرادی قوت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے کئی نئے مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔











