بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور یورپی یونین کا تحقیقی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور یورپی یونین نے پاکستانی اداروں کی یورپی یونین کی تحقیقی منصوبوں میں زیادہ شمولیت کے لیے طریقہ کار وضع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق پاکستان کے یورپی یونین میں سفیر رحیم حیات قریشی اور یورپی یونین کی کمشنر برائے اسٹارٹ اپس، تحقیق اور اختراعات کے سربراہ آندریاس شوارتز کے درمیان برسلز میں ہونے والی ملاقات میں ہوا۔ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان علم و تحقیق پر مبنی شراکت داری کو یورپی پروگرام "ہورائزن یورپ” کے فریم ورک کے تحت مزید مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اشتہار
Back to top button