بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی جانب سے بھارت کی سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کی مذمت

اقوام متحدہ میں پاکستان نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کی سخت مذمت کی ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنے بیان میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ بھارت کا یہ اقدام ایک ایسے نظام کو منہدم کرنے کے مترادف ہے جو پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بناتا تھا، اور اس کے نتیجے میں لاکھوں لوگ ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات کے سامنے مزید غیر محفوظ ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ جو طویل عرصے سے تنازعات کے باوجود پائیداری کی ایک مثال سمجھا جاتا رہا ہے، اس کی معطلی سے خطے کے استحکام، ماحولیاتی توازن اور بین الاقوامی معاہدوں کے احترام پر عالمی اعتماد کو شدید نقصان پہنچے گا۔سفیر عاصم افتخار نے یاد دلایا کہ ثالثی کی عالمی عدالت کے 2025 کے فیصلے نے سندھ طاس معاہدے کی قانونی حیثیت اور اس کے تنازعات کے حل کے طریقہ کار کو برقرار رکھا ہے۔انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ معاہدے کی مکمل پاسداری اور اس کے طے شدہ طریقہ کار کے ذریعے معمول کی بحالی کو فوری طور پر یقینی بنائے۔

اشتہار
Back to top button