بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور برطانیہ کا علاقائی امن کو یقینی بنانے کیلئے مسلسل تعاون جاری رکھنے پر اتفاق

برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر چارلس رولینڈ ونسنٹ واکر نے آج راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں جانب سے علاقائی امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل تعاون کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔

برطانوی جنرل نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کے ساتھ ساتھ خطے میں امن و استحکام کے لیے اس کی کوششوں کو سراہا۔قبل ازیں، جنرل ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

اشتہار
Back to top button