بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور ترکی کا مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق

پاکستان اور ترکی نے دونوں ممالک کی وزارتِ داخلہ کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاقِ رائے آج اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور ترکی کے وزیرِ داخلہ علی یرلکایا کے درمیان ملاقات اور وفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت کے دوران ہوا۔

مشترکہ ورکنگ گروپ سال میں چار مرتبہ اجلاس منعقد کرے گا۔مذاکرات میں دونوں ممالک نے انسدادِ دہشت گردی، انسدادِ منشیات، انسانی اسمگلنگ، سرحدی تحفظ، سائبر کرائم، کوسٹ گارڈ آپریشنز اور پولیس تعاون کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔فریقین نے انسدادِ دہشت گردی، انسدادِ منشیات، امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ پولیس تربیت کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا۔

ترکی کے وزیرِ داخلہ علی یرلکایا نے کہا کہ ترکی پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور تمام شعبوں میں تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے۔انہوں نے انسدادِ دہشت گردی اور انسدادِ منشیات کے اقدامات میں پاکستان کے فعال کردار کی تعریف بھی کی۔

اشتہار
Back to top button