بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیرِاعظم شہباز شریف کی مختلف سیاسی رہنماؤں سے 27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت

وزیرِاعظم شہباز شریف نے آج اسلام آباد میں مختلف سیاسی جماعتوں کی قیادت سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں، جن میں مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔متحدہ قومی موومنٹ کے سات رکنی وفد کی قیادت کنوینر اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کی۔پاکستان مسلم لیگ (ق) کے چار رکنی وفد کی قیادت سمندر پار پاکستانیوں اور افرادی قوت کی ترقی کے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کی۔استحکامِ پاکستان پارٹی کے صدر اور وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان نے اپنی جماعت کے وفد کی قیادت کی۔ملاقاتوں کے دوران مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے تفصیلی مشاورت اور گفتگو کی گئی۔

اشتہار
Back to top button