
قومی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی لاہور میں چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج لاہور میں پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے چوہدری شجاعت حسین سے ان کے سالے جاوید چٹھہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
محسن نقوی نے چوہدری شجاعت حسین کو ملک میں داخلی سلامتی سے متعلق تازہ ترین اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔چوہدری شجاعت حسین نے وزارت داخلہ کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور ملک میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا۔دونوں رہنماؤں نے وطن کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور ان کی عظیم قربانیوں کو سراہا۔
URL کاپی ہو گیا











