بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

دوسرے ٹی20 میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹ سے شکست دے دی۔جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 111رنز کا ہدف دیا، جو اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔مہمان ٹیم آخری اوور میں 110رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی، ڈیوالڈ بریوس 25 اور ڈونون فریرا 15رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔فہیم اشرف نے 23 رنز کے عوض 4، سلمان مرزا نے 14رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نسیم شاہ نے دو اور ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، شاہین آفریدی کی جگہ سلمان مرزا کو شامل کیا گیا ہے۔دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم، حسن نواز، سلمان علی آغا، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف،نسیم شاہ اور ابرار احمد شامل ہیں۔تین میچز کی سیریز کا یہ دوسرا مقابلہ ہے، پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو 55 رنز سے مات دی تھی۔

اشتہار
Back to top button