بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نائب وزیراعظم،کینیڈین وزیرخارجہ کا دوطرفہ تجارت کو مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال

پاکستان اور کینیڈا نے باہمی مفاد پر مبنی معاشی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اس عزم کا اظہار نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کے درمیان فون پر ہونے والی گفتگو میں کیا گیا۔دونوں رہنمائوں نے زراعت، کان کنی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

کینیڈا کی وزیر خارجہ نے پاکستان کی منڈیوں تک کینیڈا کی کینولا مصنوعات کی برآمدات کی رسائی میں سہولت دینے پر نائب وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنمائوں نے حالیہ تعمیری بات چیت کو سراہا اور قریبی روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

 

اشتہار
Back to top button