بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور عمان کا دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور عمان نے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور باہمی روابط کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے آج مسقط میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور عمان کے شاہی وزیر جنرل سلطان بن محمد النعمانی کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور عمان کے تعلقات، باہمی تعاون اور پاکستانی شہریوں کو درپیش ویزا سے متعلق مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ لاکھوں پاکستانی عمان میں کام کر رہے ہیں اور اس کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویزا کے عمل میں آسانی پیدا کرنے سے مزید ہنر مند پاکستانیوں کے لیے عمان میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔محسن نقوی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان ہر سطح پر عمان کے ساتھ شراکت داری کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔

عمان کے شاہی وزیر جنرل سلطان بن محمد النعمانی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔دونوں رہنماؤں نے خطے کی مجموعی صورتِ حال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ روابط کو مزید مضبوط بنا کر باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جائے۔

اشتہار
Back to top button