بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایران ایئر کی مشہد، زاہدان، کوئٹہ پرواز کا باقاعدہ آغاز

ایران ایئر کی پہلی پرواز مشہد، زاہدان، کوئٹہ کے راستے گزشتہ رات کوئٹہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری۔اس موقع پر ایئرپورٹ پر ایئر لائن کی پہلی آمد کے موقع پر خصوصی واٹر کینن سلامی دی گئی، جو بلوچستان کے دارالحکومت کے لیے ایران ایئر کی پہلی باقاعدہ پرواز تھی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل تھے۔گورنر بلوچستان نے اس موقع پر ایران ایئر کی پرواز کے آغاز کو بلوچستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارت اور ثقافتی روابط کو مضبوط بنانے میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔

اشتہار
Back to top button