بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارتکاری کے فروغ پر زور

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خصوصاً یورپی یونین اور دوسرے اہم شراکت داروں کے ساتھ برآمدات بڑھانے، سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور تجارتی اور اقتصادی تعلقات مستحکم کرنے کیلئے اقتصادی سفارتکاری سے استفادہ کرنے پر زور دیا ہے۔وہ آج (جمعرات) اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں اقتصادی سفارتکاری اور تجارت میں اضافے کیلئے مجموعی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں کمیٹی کے آخری اجلاس سے اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

 

اشتہار
Back to top button