بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان اور امریکہ کا پرامن اور مستحکم افغانستان کی اہمیت پر اتفاق

پاکستان اور امریکہ نے پرامن، مستحکم اور محفوظ افغانستان کی اہمیت پر زور دیا ہے۔یہ بات آج اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کے درمیان ملاقات کے دوران کہی گئی۔انہوں نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے کیلئے افغان سرزمین سے پیدا ہونے والے مسائل سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔

افغانستان کی صورتحال کے علاوہ فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں جو باہمی احترام اور استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ مقاصد پر مبنی ہیں۔

 

اشتہار
Back to top button