
قومی
کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان نے وزیر قانون اور انصاف اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات
پاکستان میں کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان نے وزیر قانون اور انصاف اعظم نذیر تارڑ سے بدھ کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور خصوصاً قانونی اصلاحات‘ قانون کی حکمرانی‘ انسانی حقوق اور سرمایہ کاری کے مواقع پرغور کیاگیا۔
وزیرنے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ دیرینہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی پاکستان کی خواہش کااظہارکیا ۔اعظم تارڑ نے کہاکہ حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔کینیڈ ا کے ہائی کمشنر نے کہاکہ بہت سی کینیڈین کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔











