
قومی
انصاف کی فراہمی میں جدت اور ڈیجیٹل تبدیلی انتہائی ناگزیر ہے،وزیر قانون
اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے انصاف کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر قانون و انصاف نے ابھرتے ہوئے عالمی رجحانات کے مطابق اپنے قانون اور انصاف کے نظام کو جدید بنانے کے لیے پاکستان کی جاری کوششوں کواجاگر کیا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیجیٹل دور میں شہریوں کی بڑھتی ہوئی توقعات کو پورا کرنے کے لیے انصاف کی فراہمی میں جدت اور ڈیجیٹل تبدیلی انتہائی ضروری ہے۔
اعظم تارڑ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان انصاف اور قانونی اصلاحات کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے SCO لیگل کوآپریشن فورم اور ایک مشترکہ لیگل ٹریننگ اکیڈمی کے قیام کی تجویز پیش کی تاکہ استعداد کار میں اضافہ ہواور بہترین تجربات کا تبادلہ ہوسکے۔













