
تجارت
پاکستان کا آئی ٹی سیکٹر ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے نمایاں ترقی کی جانب گامزن
پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر نے اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی طرف سے پیدا کردہ سازگار ماحول کی بدولت نمایاں پیش رفت کی ہے۔ملک کا موبائل ایپلیکیشن ڈیولپمنٹ کے لیے علاقائی مرکز کے طور پر ابھرتا ہوا منظرنامہ آئی ٹی صنعت کے لیے ایک اہم کامیابی ہے۔2024 میں پاکستانی ایپ ڈویلپرز نے ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ایک ہزار تین سو ترپن موبائل ایپلیکیشنز کامیابی کے ساتھ لانچ کیں۔
اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں پلیٹ فارمز پر پاکستانی موبائل ایپلیکیشنز کی عالمی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔پاکستانی موبائل ایپلیکیشنز کی بین الاقوامی مقبولیت نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے میں مدد دی ہے۔











