
قومی
ایاز صادق کا پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر زور
یورپی پارلیمانی کمیٹی برائے ترقی کے وفد نے، جس کی قیادت پاکستان میں یورپی یونین کے سفیر رائمونڈاس کیروبلیس کر رہے تھے، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ایاز صادق نے وفد کا استقبال کرتے ہوئے پاکستان اور یورپی یونین کے دیرینہ اور کثیرالجہتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ پارلیمانی سفارت کاری باہمی تفہیم کو مضبوط بنانے، عوام کے درمیان روابط کو فروغ دینے اور مشترکہ جمہوری اقدار کی ترویج کے لیے ایک اہم پُل کا کردار ادا کرتی ہے۔وفد نے پاکستان کے جمہوری استحکام، ادارہ جاتی مضبوطی اور انسانی ترقی کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔











