بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیرریلوے حنیف عباسی کا چین کے ساتھ طویل مدتی اقتصادی تعلقات مضبوط کرنے کا عزم

وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے حکومت کے چین کے ساتھ طویل مدتی اقتصادی اور تکنیکی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کو دوبارہ دہرایا۔انہوں نے آج اسلام آباد میں آل چائنا فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس کے سیکریٹری جنرل یی جیانگ سے ملاقات کی اور انہیں جاری اور آئندہ منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی، جن میں کراچی-روہڑی سیکشن کے لیے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے ساتھ معاہدہ اور روہڑی-پشاور، نوکنڈی-گوادر اور ایم ایل-2 اٹک-روہڑی کے ٹریکس پر چین کے ساتھ ممکنہ تعاون شامل ہیں۔
حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلوے بلڈ-آپریٹ-ٹرانسفر ماڈل کے تحت کاروبار سے کاروبار تعاون اور مشترکہ منصوبوں کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کاری انفراسٹرکچر، رفتار اور کارکردگی کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔چینی وفد نے پاکستان ریلوے کی اصلاحاتی کوششوں کو سراہا اور دونوں فریقین نے تکنیکی تربیت، جدید نظاموں اور لاجسٹکس کی ترقی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر ریلوے سیکٹر میں سرمایہ کاری اور شراکت داری کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اشتہار
Back to top button