بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور ترک وزیر خارجہ کا غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کو ترکی کے وزیر خارجہ حکان فیدان کا ٹیلیفون ۔دونوں رہنماؤں نے غزہ کی تازہ ترین صورتحال اور فلسطین میں پائیدار امن کے قیام کے لیے آئندہ اقدامات اور حکمتِ عملی پر تفصیلی گفتگو کی۔ترک وزیر خارجہ حکان فیدان نے اسحاق ڈار کو آئندہ ہفتے ترکی میں ہونے والے آٹھ ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔ یہ اجلاس ان ممالک کے درمیان سفارتی مشاورت کے سلسلے کی ایک کڑی ہے جو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر غزہ کے مسئلے کے حل کے لیے سرگرمِ عمل ہیں۔

اشتہار
Back to top button