بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو کانفرنس میں شرکت کے لیے ریاض پہنچ گئے

وزیراعظم محمد شہباز شریف 9ویں "فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو” کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے ہیں۔وزیراعظم کا یہ دورہ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر ہو رہا ہے۔دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف دنیا بھر کے رہنماؤں اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے جو اس اہم سرمایہ کاری کانفرنس میں شریک ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے دو طرفہ ملاقات بھی متوقع ہے، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ ملاقات میں عالمی اور علاقائی امور پر بھی بات چیت ہوگی۔وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ، اور خصوصی معاونین طارق فاطمی اور بلال بن ثاقب بھی اعلیٰ سطحی وفد میں شامل ہیں۔

اشتہار
Back to top button