بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعلیٰ کا  ایئر پنجاب کو جلد از جلد فعال کرنے کا حکم

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ایئر پنجاب کو جلد از جلد فعال کرنے کا حکم دے دیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ایئرپنجاب پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، ایئر پنجاب کے فیز ون کے لئے کارروائی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ایئر پنجاب پراجیکٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی، لاہور سے اسلام آباد ایئرپنجاب کے فلائٹ روٹ پر اتفاق کر لیا گیا، ایئر پنجاب کے لیے جدید اور آرام دہ طیارے لیز پر حاصل کیے جائیں گے۔

اجلاس میں مری گلاس ٹرین پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ نے مری گلاس ٹرین پراجیکٹ کے لئے ممکنہ اقدامات کی ہدایت کر دی۔

اشتہار
Back to top button