پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ انسدادِ دہشت گردی مشق “دوستارِم–V” چرات میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔دو ہفتے جاری رہنے والی اس مشق میں پاکستان آرمی کے اسپیشل سروسز گروپ (SSG) اور قازقستان کی اسپیشل فورسز کی جنگی ٹیموں نے شرکت کی۔ دونوں ممالک کے دستوں نے مشق کے دوران پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط اور اعلیٰ عملی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
مشق کا مقصد انسدادِ دہشت گردی کے آپریشنز میں عملی مہارت، طریقۂ کار اور حکمتِ عملی کو مزید بہتر بنانا تھا، ساتھ ہی دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا بھی اس کا اہم حصہ تھا۔
اختتامی تقریب میں اسپیشل آپریشنز اسکول چرات کے کمانڈنٹ نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ قازقستان کے سفیر اور ڈیفنس اتاشی نے بھی تقریب میں شرکت کر کے دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون کو سراہا۔یہ مشق پاکستان اور قازقستان کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی تعاون اور علاقائی امن و استحکام کے لیے مشترکہ عزم کی عکاس ہے۔
-
شاہ سلمان ریلیف مرکزکی جانب سے سیلاب متاثرہ اضلاع میں کھجوریں تقسیم -
وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری کی کاسا انرجی مارکیٹ کے قیام کی تجویز -
چیئرمین سینیٹ کی کرغز صدر سے ملاقات، سفارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق -
پاکستان اور کرغزستان کے درمیان 15 مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط -
صدر مملکت نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی -
پاکستان،کرغزستان کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کا اعادہ
