چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قاہرہ میں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا اور پاکستان و مصر کے درمیان دیرینہ دوستی کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے علاقائی امن و استحکام کے لیے مصری قیادت کے کلیدی کردار کو سراہا اور کہا کہ مصر نے خطے میں امن کے فروغ میں مؤثر اور متوازن کردار ادا کیا ہے۔
صدر عبدالفتاح السیسی نے عالمی اور مسلم امہ کے اہم معاملات میں پاکستان کے مثبت اور فعال کردار کی تعریف کی۔ملاقات میں باہمی تStrategic مفادات کے امور پر قریبی تعاون اور عوامی سطح پر روابط کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ دونوں فریقین نے اس امر پر اتفاق کیا کہ تاریخی دوستانہ تعلقات کو مزید وسعت دی جائے، خصوصاً معاشی تعاون، ٹیکنالوجی اور سلامتی کے شعبوں میں اشتراکِ عمل کو بڑھایا جائے۔
ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں دونوں رہنماؤں نے یقین ظاہر کیا کہ پاکستان اور مصر کے درمیان مضبوط اقتصادی اور سلامتی سے متعلق مکالمہ نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔
-
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سکیورٹی تعاون بڑھانے کا معاہدہ -
اسحاق ڈار پاکستان کی کیتھولک برادری کی قابلِ قدر خدمات کے معترف -
اسحاق ڈار کی ایس سی او سربراہانِ مملکت اجلاس کے انتظامات بروقت مکمل کرنے کی ہدایت -
بھارت کا کوئی یکطرفہ اقدام جموں و کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا، ترجمان دفتر خارجہ -
حکومت نے طویل مدتی بلاسود حج سیونگز پلان کی منظوری دے دی -
پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
