بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

فوج اور قوم دشمن کی کسی بھی جارحیت کے مقابلے میں متحد ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستانی فوج اور عوام دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف ہم آواز اور یکجا رہیں گے۔انہوں نے یہ بات مردان میں مختلف جامعات اور مذہبی مدارس کے اساتذہ اور طلبہ سے ملاقات کے دوران کہی۔گفتگو کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے کئی اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا، جن میں "معرکۂ حق”، حالیہ پاک–افغان کشیدگی، اور ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال شامل تھیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی اور خوارج کے خلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں اور یہ سلسلہ ملکی امن و استحکام کے لیے جاری رہے گا۔اس موقع پر اساتذہ اور طلبہ نے پاک فوج کے غازیوں اور شہداء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ قوم امن کے قیام اور ملک کی ترقی میں فوج کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملکی سلامتی و استحکام کے لیے ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔اجلاس میں عبدالولی خان یونیورسٹی، ویمن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور مختلف مذہبی مدارس کے طلبہ و اساتذہ نے شرکت کی۔

اشتہار
Back to top button