بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ : پاکستان ویمنز اور سری لنکا ویمنز کا میچ بارش کی وجہ سے ختم

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز اور سری لنکا ویمنز کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے ختم کردیا گیا۔اس طرح پاکستان ویمنز کا ورلڈ کپ کا سفر اپنے اختتام کو پہنچا جس میں اسے چار میچوں میں شکست ہوئی اور تین میچز بارش کی نذر ہوگئے۔

پاکستان ویمنز نے ٹورنامنٹ میں تین پوائنٹس حاصل کیے۔جمعہ کے روز پریما داسا سٹیڈیم میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ دی لیکن4 اعشاریہ 2 اوورز میں جب پاکستان کا سکور بغیر کسی نقصان کے18 رنز تھا تو بارش کی وجہ سے کھیل روکنا پڑا۔ منیبہ علی7 اور عمیمہ سہیل 9 رنز پر ناٹ آؤٹ تھیں۔

اشتہار
Back to top button