بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان امن، ترقی کیلئے اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان سب کے لیے امن، ترقی اور انسانی وقار کے حصول کے لیے اقوام متحدہ اور اس کے رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔آج اقوام متحدہ کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کامنشور بین الاقوامی قانون اور حق خود ارادیت کو برقراررکھنے کے اجتماعی عزم کی توثیق کرتا ہے،تاہم یہ امر افسوسناک ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

 

اشتہار
Back to top button