
قومی
پاکستان کا غزہ میں امداد کی بلاتعطل رسائی،جامع تعمیر نو کا مطالبہ
اقوام متحدہ میں پاکستان نے غزہ میں مستقل جنگ بندی ، انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی بلا تعطل رسائی اور غزہ میں جامع تعمیر نو کا مطالبہ کیا ہے۔یہ مطالبہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب عثمان جدون نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک بیان دیتے ہوئے کیا۔پاکستان کے نمائندے نے اسرائیلی پارلیمنٹ کی مقبوضہ مغربی کنارے پراسرائیل کی خودمختاری قائم کرنے سے متعلق قوانین کے دومسودوں کی ابتدائی منظوری کی مذمت کی۔











